بنگلادیش کی لڑکی نے کی شادی بغیر میک اپ کے!

      بنگلادیش کی لڑکی نے کی شادی بغیر   میک  اپ  کے            

بنگلہ دیش میں یہ دلہن اپنی شادی پر میک اپ کے بغیر شریک ھوئی، اور نہ ھی زیورات پہنے ۔                                 

بنگلادیش کی لڑکی نے کی شادی بغیر میک اپ کے!

" لڑکی کو دلہن کے طور پر قبول کرنے کے لیئے سفید رنگ کے لوشن، میک اپ ، سونے کے ہار یا کسی مہنگے لباس کی ضرورت نہیں ہونی چاہیئے۔ 

ایک بنگلہ دیشی دلہن جس نے سوشل میڈیا پر اپنی دادی کی سوتی ساڑھی پہن کر اور بغیر میک اپ اور جیولری کے اپنی تصویر پوسٹ کی ھے، اس غریب ملک میں شادیوں کے زیادہ اخراجات کے بارے میں ایک گرما گرم بحث چھیڑ دی ھے۔

اور ایک بہت اچھی مثال قائم کرکے یہ ثابت کر دیا ھے کہ شادی اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے سادگی سے اور کم اخراجات میں بھی کی جا سکتی ھے اس طرز کو اپنا کر بہت سے گھرانوں کی بیٹیوں کے گھر بسائے جا سکتے ہیں جہاں بہت سی بیٹیاں شادی کی آس میں بیٹھی ہیں۔ 

ھمارے معاشرے میں بھی بیٹیوں کی شادیاں ان مسائل کی وجہ سے رکی ھوئی ہیں جو ایک بہت بڑا اور سنگین مسلہء بن چکا ھے لہذا آپس میں بات چیت کرکے لوگوں میں شعور اجاگر کرکے ایسی سادگی کو فروغ دینے کی کوشش ضرور کرتے رہیں اور اس نیک عمل میں اپنا کردار ادا کرکے خوشیاں بانٹیں۔

Comments

Popular posts from this blog

The Elite Class of Pakistan: A Closer Look at Power, Privilege, and Influence

Shahbaz shareef decided of giving laptops to students of AIOU

The Ultimate Guide to Studying Abroad for Pakistani Citizens